کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ون رینک ون پنشن
(اوآراوپي) اسکیم کے معاملے میں ' جھوٹ "بولنے اور دھوکہ دینے کا الزام
لگاتے ہوئے آج مطالبہ کیا کہ حکومت اس اسکیم کو اس کی اصل روح کے مطابق
نافذ کیا جائے ۔
مسٹر گاندھی نے یہاں پارٹی
ہیڈکوارٹر میں تقریبا 70 سابق فوجیوں کے ساتھ
ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ
مودی حکومت اوآراوپي پر سابق فوجیوں سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور انہیں
دھوکہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جسے اوآراوپي کہہ رہی ہے وہ اصل میں پنشن میں اضافے ہیں ۔